کنٹونٹمنٹ بورڈزحکام کے پاس متبادل نظام نہیں ہے،کاشف مرزا

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ  کنٹونٹمنٹ بورڈزحکام کے پاس متبادل نظام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  42 کنٹونٹمنٹ بورڈز میں15 ہزار پرائیویٹ سکولز کی بے داخلی سے آوٹ آف سکولز بچوں میں خطرناک اضافہ ہوگا۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے 42کنٹونٹمنٹ بورڈز میں15 ہزار پرائیویٹ سکولز قائم ہیں جن میں 4 لاکھ اساتذہ اور دیگر عملہ تعینات سے 3 لاکھ بچے زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے کہا ہے کہ بےدخلی کی وجہ سے30 لاکھ بچے سکول چھوڑ کر آؤٹ آف سکول بچوں کی تعداد 3 کروڑ ہوجائے گی، حکومت فوری طور پر کنٹونٹمنٹ بورڈز ایکٹ میں ترمیم کرکے والدین ،اساتذہ اورطلباءکی تشویش کا ازالہ کیا جا سکے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا کنٹونٹمنٹ بورڈزحکام کے پاس کوئی متبادل نظام نہیں ہے، کنٹونٹمنٹ بورڈز میں قائم کینٹ گیریژن کے قلیل تعداد میں سکول اتنی تعداد میں طلبا کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا نے مزید کہا ہے کہ 90 فیصد نجی تعلیمی ادارے 5سو سے 5 ہزار تک فیس وصول کرتے ہیں کنٹونٹمنٹ بورڈز حدود سے بے دخلی کی صورت میں والدین کو پک اینڈ ڈراپ کی صورت میں ہزاروں روپے ماہانہ ادا کرنے پڑیں گے، وزیراعظم، چیف جسٹس،آرمی چیف کنٹونمنٹ ایریاز سےسکولز کی بےدخلی رکوائیں۔

The post کنٹونٹمنٹ بورڈزحکام کے پاس متبادل نظام نہیں ہے،کاشف مرزا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email