دورہ منسوخ ہونےمیں سازش کی بوآرہی ہے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دورہ منسوخ ہونےمیں سازش کی بوآرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یکطرفہ سیریزمنسوخی کافیصلہ ناقابل قبول ہے ، آئندہ دنوں میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیزٹیم پاکستان کادورہ کرینگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کوبدنام کرنےکی کوشش کی گئی ، پی سی بی کوآئی سی سی کےسامنےمعاملےکواٹھاناہوگا ، پاکستان عالمی سطح پرمعاملہ اٹھائےگا ، پاکستان میں سیکورٹی کےبہترین انتظامات ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈآفیشلزنےدورہ کرکےسیکورٹی پراظہاراطمینان کیا تھا ، آخری لمحات میں سیکورٹی خدشات کاکہناسمجھ سےبالاترہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی صورتحال بہترین اور اطمینان بخش ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو غیر معمولی سیکورٹی فراہم کی گئی ، مکمل تسلی کے باوجود آخری لمحے سیریز منسوخی سمجھ سے بالاتر ہے۔

The post دورہ منسوخ ہونےمیں سازش کی بوآرہی ہے، فیصل جاوید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email