خاتون سڑک کراس کرتے ہوئے ہیوی ٹینکر کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو دیکھیں

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی صادق آتی ہے۔ اس کہاوت کا ایک زندہ ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

کراچی میں ایک خاتون سڑک کراس کرتے ہوئے ہیوی ٹینکر کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں شاہراہ پاکستان پر خاتون کو دیوہیکل ٹینکر کی ٹکر لگی، خوش قسمتی سے وہ گاڑی کے نیچے آنے سے بچ گئی تاہم خاتون معمولی زخمی ہوئیں جن کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی اس حادثے کی ویڈیو میں خاتون کو رش والی سڑک کراس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

The post خاتون سڑک کراس کرتے ہوئے ہیوی ٹینکر کی زد میں آنے سے بال بال بچ گئیں، ویڈیو دیکھیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email