چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیش ڈاکٹر فضل احمد خالد نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیش ڈاکٹر فضل احمد خالد بطور ریکٹر غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا تعینات ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کچھ ماہ قبل غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ صوابی خیبر پختونخوا کے ریکٹر کا عہدہ خالی ہوا۔ چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر فضل احمد خالد نے ریکٹر کے عہدے کے لئے اپلائی کیا جس کے بعد انکی تعینانی عمل میں لائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ایوان صدر نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس کے علاوہ رواں ہفتے ہی ڈاکٹر فضل احمد خالد کے چیئرمین پی ایچ ای سی کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر فضل کے استعفے کے بعد چیئرمین پی ایچ ای سی کا عہدہ خالی ہوجائے گا۔

The post چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email