پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی : عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ

وزیراعظم عمران خان سے رابطے میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے احتیاطی طورپر نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری  اپنے پیغام میں کہا کہ کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن سے رابطہ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ ٹیم کوفول پروف سیکیورٹی میسر ہے ، نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نےانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیزبہترین انٹیلی جنس سسٹم میں شامل ہیں، ان کی رائےمیں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ، جیسنڈا آرڈرن نے احتیاطی طورپردورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

واضح رہےکہ  پاکستان میں 18  سال بعد آج سے پاک نیوزی لینڈ سیریز شروع ہونے جا رہی تھی۔ نیوزی لینڈ ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہونے والی تھی کہ سیریز کو منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر سیریز منسوخ کی ہے۔ مہمان ٹیم کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ دورہ شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا خواہاں ہے تاہم نیوزی لینڈ کے اس اچانک یکطرفہ فیصلے سے کرکٹ شائقین کو بھی مایوسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ میچ آج دوپہر ڈھائی بجے شروع ہونا تھا لیکن شائقین کو اسٹیڈیم کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔

 

The post پاک نیوزی لینڈ سیریز ملتوی : عمران خان کا نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے رابطہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email