بل گیٹس نے دنیا کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا

دنیا کورونا وباء کی وجہ سے پریشان ہے، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کے خاتمے سے متعلق ایک اور پیش گوئی کر دی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دنیا کے دس امیرترین انسانوں میں شمار ہونے والے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ 2022 کے اختتام تک دنیا کورونا وائرس سے نجات پالے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے آخر تک دنیا معمول پر آجائے گی کیوں کہ 2022 تک بیشتر ممالک کورونا ویکسین تیار کرلینگے اور تقریباً تمام ممالک میں کورونا کی ویکسین دستیاب ہوگی۔

مائیکروسافٹ کے بانی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے لیکن بڑی حد تک کیسز میں کمی واقع ہوجائے گی کیوں کہ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوجائے گی۔

بل گیٹس نے حکومتوں کو متنبہ کیا کہ مستقبل میں وباؤں سے نمٹنے کےلیے تیاری رکھیں۔

دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل بل گیٹس نے دنیا کو اگلی وبا کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

بین لاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا اگلی وباء کے لیے تیار رہے اور یہ تیاری جنگی بنیادوں  پر ہونی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا کہ آئندہ وباء کی صورت میں ہماری تیاری نہ ہوئی تو ہم اس کے  نتائج کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ہم اس حوالے سے اقدامات نہیں کرتے، ایک اور وباء کا خطرہ ہمارے سر پر منڈلاتا رہے گا۔

مائیکرو سافٹ کے بانی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہونے والے نقصانات سے آئندہ آنے والی وباء میں محفوظ رہنے کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر تیاری کرنا ہوگی۔

 اپنے پیغام میں بل گیٹس نے  دنیا پر زور دیا ہے کہ کھربوں کے نقصان سےبچنے کے لیے پہلے ہی سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔

اس کے لیے بیماریوں کی تشخیص اور ویکسین کی تیاری کی ٹٰیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ  عالمی طور پر وباء کے خطرے سے خبردار کرنے کے لیے باقاعدہ نظام کا قیام بھی ضروری ہے، یہ کام کئی وباؤں کے باوجود ابھی تک نہیں کیا جاسکا ہے۔

The post بل گیٹس نے دنیا کو بڑے خطرے سے خبردار کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email