مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف عوامی سطح پر احتجاجی حکمت عملی کا روڈ میپ تیار کر لیا

مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف عوامی سطح پر احتجاجی حکمت عملی کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے حکومت کے خلاف سڑکوں پر محاذ گرم کرنے کے حوالے سے ہوم ورک پر کام شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اکتوبر میں صوبائی حلقوں میں مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، پیٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر میدان لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے، احتجاجی مظاہروں میں لیگی کارکنان اور خواتین خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین گھریلو برتن اور دیگر اشیاء کے ہمراہ مظاہرے کریں گے۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں لاہور کے مختلف حلقوں میں حکومت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ عوامی مظاہروں میں رانا ثنا اللہ خان، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر لیگی رہنما شریک ہوں گے۔

The post مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف عوامی سطح پر احتجاجی حکمت عملی کا روڈ میپ تیار کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email