افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا، طالبان نےبغیر خونریزی کےافغانستان پرکنٹرول حاصل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان عوام کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پرامداد کی ضرورت ہے،افغانستان ایساملک ہےجس میں کوئی باہرسے حکمرانی نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ دنیا کا افغانستان کےساتھ کھڑےہونےکاوقت ہے ، پچھلی افغان حکومت 75 فیصدغیرملکی امدادپرچل رہی تھی، افغانستان کی موجودہ صورتحال میں عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ طالبان کوسیاسی استحکام کےساتھ افغان عوام کا بھروسہ جیتنا ہوگا، افغانستان میں ایسا سیاسی ڈھانچہ ہوجس میں تمام افغان گروپوں کی نمائندگی ہو، پاکستان سمجھتا ہےافغان عوام اپنےفیصلےخود کریں،پاکستا ن پر امن افغانستان کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتاہے،افغانستان کوتنہا چھوڑا تو مختلف بحران ایک ساتھ جنم لیں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ افغانستان کی صورتحال پوری دنیاکی توجہ کامرکزہے،افغانستان کو اپنے حال پرنہیں چھوڑا جاسکتا،عالمی برادری کو افغانستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،افغانستان کی حقیقت دنیا کو تسلیم کرنا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ہم نے افغانستان کے حوالے سے ہمیشہ یکساں موقف رکھا ، افغانستان کا مسئلہ ہم سب کومل کرحل کرناہوگا، پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا،دہشت گرد ی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارسےزائد جانوں کی قربانی دی،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معیشت کونقصان پہنچا۔

ان کا کہنا تھا کہ تاجکستان کےساتھ دیرینہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی پرتاجک صدرکےمشکورہیں، تجارت،سرمایہ کاری،روابط کےفروغ کیلئےتنظیم اہم پلیٹ فارم ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ کورونا سے پوری دنیا کی معیشتیں متاثرہوئیں ،خطےکوکئی چیلنجزکا سامنا ہے، ہمیں مل کرمسائل سےنمٹناہے، کورونا میں صحت کےساتھ معاشی صورتحال پربھی نظررکھنی ہے، دنیا کا ہیلتھ سیکٹرکورونا صورتحال میں مقابلہ نہیں کرسکتا،۔

اجلاس میں خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کودوسرا بڑا چیلنج ماحولیاتی آلودگی کا ہے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم نے شجرکاری مہم شروع کی ، دنیا کے مختلف خطے پرعالمی حدت اورماحولیاتی تبدیلی کےمنفی اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی،مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے۔

The post افغانستان کا مسئلہ سب کو مل کر حل کرنا ہوگا، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email