کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں، محمد گوہر نفیس

پنجاب جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قبضہ مافیا اینٹی کرپشن کے نشانے پر اینٹی کرپشن کی سربراہی میں محکمہ مال اور محکمہ آبپاشی کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن ہوا جہاں پنجاب جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان کے علاقہ موضع چٹ ڈیگر میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جبکہ مشترکہ آپریشن میں قبضہ مافیا سے 150 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔

جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ سرکاری زمین کی مالیت 33 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے ۔

محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ نے سرکاری زمین پر جوار اور دیگر  فصلیں کاشت کر رکھی تھیں۔

جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا سے پانچ غیر قانونی پیٹر انجن بھی برآمد کر کے قبضہ میں لے لئے گئے جبکہ قبضہ گروپ نے زمینوں کو سیراب کرنے کے لئے نہر کے کنارے غیر قانونی پیٹر انجن لگا رکھے تھے۔

محمد گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی اولین ذمہ داری ہے۔

پنجاب جی اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ مال کو قبضہ گروپ سے تاوان تخمینہ لگانے اور تاوان کی وصولی کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

The post کرپٹ عناصر اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں، محمد گوہر نفیس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email