لاہور:فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی،200 لیڑ بیوریجز تلف کرلی گئی

لاہور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی کے دوران 200 ہزار لیٹر بیوریجز تلف کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے واہگہ میں بیوریجز بنانیوالے یونٹ پر فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے 200 بیوریجز کو تلف کرلیا ہے۔

اس ضمن میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا ہے کہ کاربونیٹیڈڈرنکس کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء اور آلودہ پانی کا استعمال پایا گیا ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا ہے کہ ناقص تیار ڈرنکس کو معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ کی جا رہی تھی۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا ہے کہ حشرات کی بہتات،ٹوٹے فرش اور بدبودار ماحول پر کارروائی کی جارہی ہے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا ہے کہ منظور شدہ فارمولے کے بغیر کیمیکلز سے تیار کی گئی جعلی ڈرنکس معدے کے السر اور کینسر کی بڑی وجہ بنتی ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے مزید بتایا ہے کہ دھوکا دہی اور جعل سازی کے مکروہ دھندے میں ملوث افرادانسانی صحت سے خطرناک کھلواڑ کرتے ہیں۔

The post لاہور:فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی،200 لیڑ بیوریجز تلف کرلی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email