پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کا فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کا فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے اندر موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کی یکطرفہ پیش کش کا فیصلہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔

اس سے قبل بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جدوجہد پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے لیے ہے، یوم دفاع منانے کا مقصد پاکستان کی جغرافیہ، اس کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ یہ ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے جنہوں نے قوم کو ایٹمی پروگرام کا تحفہ دیا تھا، یہ قائدِ عوام کی دختر وزیر اعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو تھیں، جنہوں نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی پروگرام دیا تھا، ان اقدام کا مقصد یہ تھا کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جائے۔

The post پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کا فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email