ہمارا مقصد لوگوں کو سروس دینا ہے، وزیر مملکت

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ  ہمارا مقصد لوگوں کو سروس دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ اگر کسی علاقے میں ایک سروس بھی ہو تو فور جی ہو۔

علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر کہیں کوئی ایک بھی سروس ہو تو کم سے کم فور جی ضرور ہو۔

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مزید کہا ہے کہ جس کو کسی علاقے میں کوئی ایشو ہے اس سروس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

اس سے قبل علی محمد خان نے کہا کہ 2018 سے ہم نے ان زمینوں کے حوالے سے اقدامات کیے، قبضہ چھڑانے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ ان زمینوں کو لیز پر دینا ہے یا نہیں۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ وزارت مواصلات اس معاملے پر عدالتی کیسز ختم کروانے کیلئے کام کر رہی ہے، 18ویں کے فائدوں کے علاوہ نقصانات بھی سامنے آئے، 18ویں میں جو سقم ہیں ان پر بات کرنی چاہیے۔

علی محمد خان نے کہا کہ تاریخ میں بہت سی ناانصافیاں ہوئیں، سب مل کر بیٹھیں تو ناانصافیوں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے، وفاقی حکومت متروکہ املاک کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، سندھ کی متروکہ دشمن املاک پر عدالتی کیسز ختم ہونے کے بعد پالیسی بنانی ہوگی۔

The post ہمارا مقصد لوگوں کو سروس دینا ہے، وزیر مملکت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email