قومی عوامی تحریک کی جانب سے شھید اللہ بخش پارک سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی

جیکب آباد میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے شھید اللہ بخش پارک سے لیکر پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ آٹھا کر مارچ کیا ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے سندھ میں افغانیوں کی آمد نامنظور اور سندھ میں پانی کی قلت نا منظور اور ملازمین کو نوکریوں سے برطرفی نا منظور کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ریلی چاکر خان جونیجو، جبار سندھی، عثمان سومرو ،اور دیگر کی قیادت میں نکالی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ میں غیر مقامی افراد اور افغان پناہ گیروں کی یلغار ہے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سندھ میں ذرعی پانی کی قلت ہے جس سے ذرعی زمینیں بنجر ہورہی ہیں۔

 مظاہرین کا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلا جواز ملازمین کو برطرف کرکے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا ہے۔

The post قومی عوامی تحریک کی جانب سے شھید اللہ بخش پارک سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email