نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم نے اعترافی بیان اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنا دیا

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے اپنا اعترافی بیان اسلام  آباد ہائی کورٹ میں سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر آج اسلام  آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق ذاکر جعفر اور عصمت جعفر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت ملزمان کی جانب سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے  جس میں انھوں نے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکا بیان عدالت کو پڑھ کر سنایا۔

دورانِ سماعت ملزمان کی جانب سے خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ نور مقدم نے شادی سے انکار کیا تو تلخی اور لڑائی ہو گئی تھی، نور مقدم نے دھمکی دی تھی  کہ پولیس کیس کر کے ذلیل کراؤں گی۔

دورانِ سماعت ملزمان کی جانب سے خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے اعترافی بیان میں  مزید کہا ہے کہ میں نے اپنے والد کو فون کر کے کہا نور مقدم کو ختم کر کے اس سے جان چھڑا رہا ہوں۔

The post نور مقدم قتل کیس: مرکزی ملزم نے اعترافی بیان اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنا دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email