اداکارہ عروسہ صدیقی کے فیشن شوٹ سے چند تصاویر منظر عام پر آگئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکرہ عروسہ صدیقی کے فیشن شوٹ سے لی جانے والی چند تصاویر منظر عام پر آگئیں ہیں۔

اداکارہ عروسہ صدیقی نے ان تصاویر کو خود اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے اپنے آنے والے فیشن شوٹ کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

اس تصویر میں اداکارہ عروسہ صدیقی کو ایک برائیڈل کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار بھی کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’Classic, never gets old!‘۔

خیال رہے کہ اداکارہ عروسہ صدیقی نے  نے اپنے وزن میں حیران کن حد تک کمی کرکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے ۔

عروسہ صدیقی کے اس نئے انداز سے اُن کے مداح بے حد خوش نظر آ رہے ہیں جبکہ متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے عروسہ صدیقی کا موازنہ اُن کی پرانی تصویروں سے کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ عروسہ صدیقی تبدیلی کی اصل مثال ہیں۔

بعدازاں اداکارہ نے اپنی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں عروسہ صدیقی نے اپنی اس تصویر کے ذریعے ڈرامہ انڈسٹری میں انٹری کا اعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماضی میں متعدد ڈراموں میں مزاحیہ کردار ادا کر چکی ہیں۔

The post اداکارہ عروسہ صدیقی کے فیشن شوٹ سے چند تصاویر منظر عام پر آگئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email