وزیر صحت خیبر پختونخوا نے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے اپنے بیان میں کہا کہ انسداد پولیو مہم کے لئے 62 لاکھ بچوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انسداد پولیو مہم کے لئے 40 ہزار سے زائد سیکیورٹی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے آخری اور اہم مرحلے میں ہیں، ہیلتھ اسٹاف کو پولیو، کورونا، ڈینگی اور اس سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پولیو کے خاتمے کے لئے ہر قسم کے وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ 11 ملین سے زائد لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے، خیبرپختونخوا کی 40 فیصد آبادی نے اب تک کورونا کی پہلی خوراک لے لی ہے۔

وزیر صحت خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا ہے کہ صحت کی شعبے میں بہتری زیادہ سے زیادہ لانے کی کوشش کی جارہی ہے، صحت انصاف کارڈ کے ذریعے 50 لاکھ روپے تک مفت لیور ٹرانسپلانٹ کا علاج کروانے جارہے ہیں۔

The post وزیر صحت خیبر پختونخوا نے 5 روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email