وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نماز جنازے پر فائرنگ کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے نماز جنازے پر فائرنگ کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر دیر کے علاقے طورمنگ میں نماز جنازے پر فائرنگ کے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنازے پر فائرنگ کا یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

محمود خان نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے لوئر دیر کے علاقے طورمنگ میں نماز جنازے پر فائرنگ کے واقعے کا سخت نوٹس بھی لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پولیس کو فائرنگ کرنے والے افراد کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت دے دی ہے۔

The post وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نماز جنازے پر فائرنگ کے واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email