پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ

سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندر بلوچ  نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندر بلوچ  کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ کے  پیشِ نظر مختلف سیکٹرز کے  اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں-

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی  مکمل احتیاط ملحوظ خاطر رکھیں ۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صرف اور صرف  ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے جبکہ 15 سال سے زیادہ عمر  کے تمام افراد کا فوری طور پر ویکسین لگوانا ناگزیر ہے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 1,227 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ صوبہ بھر میں کرونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 419,424 ہو گئی۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ بھر میں 383,773 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 23,308 ہو گئی۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 13 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ صوبہ بھر میں کورونا سے ٹوٹل 26 اموات رپورٹ ہوئے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,343 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,102 ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 7,144,885 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں 553 اور راولپنڈی میں 111 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں 56، سرگودھا میں 46 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بھکر میں 42 اور ملتان میں 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکرٹری، عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ چکوال میں 36 اور رحیم یار خان میں 34 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 30 اور اوکاڑہ میں 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ میں 21 ،جھنگ اور شیخوپورہ میں 20 بیس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ میانوالی میں 19 اور ساہیوال میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ خانیوال میں 15، وہاڑی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، پاکپتن اور قصور میں 14چودہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں 12 اور حافظ آباد میں 10 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لودھراں میں 8 اور ننکانہ صاحب میں 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ اور گجرات میں 6چھے جبکہ اٹک میں 5  کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ چینوٹ میں 4، بہاولنگر، نارووال، راجن پور اور منڈی بہاؤالدین میں 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 6.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں مثبت شرح 10 فیصد ریکارڑ کی گئی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی 8 فیصد اور فیصل آباد میں 8 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی جبکہ ملتان میں 8 فیصد اور گوجرانوالہ میں 4 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی۔

عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات  سے مکمل اجتناب کریں ۔

سیکرٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں جبکہ 15 سال سے زائد عمر کے تمام شہری  کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں ۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرعمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ تمام سنٹرز پر  ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے جبکہ کسی بھی قسم کی رہنمائی  یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کریں۔

The post پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email