مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی کا معالمہ: ملزمان نے عدالت سے رجوع کر لیا

مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی کے معالمے میں  ملزمان نے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیکٹری مالکان و دیگر ملزمان نے درخواست ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مہران ٹاون فیکٹری کی آتشزدگی میں فیکٹری کا مالک حسن علیمہتا ،فیکٹری کا مینجر عمران زیدی اور چوکیدار سید زرین اور مکان مالک فیصل طارق شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مہران ٹاون فیکٹری کی آتشزدگی میں تین ملزمان کی درخواست ضمانت پر درخواست گزار کے وکیل حسان صابر کے دلائل مکمل کرلیئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل 20 ستمبر کو دلائل دیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے تین ملزمان فیصل طارق،حسن علی اور عمران زیدی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی تھی، چاروں ملزمان 18 ستمبر تک عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

 اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ مہران ٹاون فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج ہے۔

The post مہران ٹاون فیکٹری آتشزدگی کا معالمہ: ملزمان نے عدالت سے رجوع کر لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email