ہوم سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونا انتظامی کمزوری ہے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ  کا کہنا ہے کہ ہوم سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونا انتظامی کمزوری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیشنل سیریز ہے اور ڈسیژن ریویو سسٹم (ڈی ایس آر) نہیں ہے مجھے بہت برا لگا، ڈی ایس آر لانے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ڈسیژن ریویو سسٹم (ڈی ایس آر) پی سی بی کمرشل ڈیپارٹمنٹ کی ذمے داری تھی، ہوم سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونا انتظامی کمزوری ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بڑی ٹیم آ رہی ہے اور میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ  نے مزید کہا ہے کہ آئندہ ماہ پاک انگلینڈ سیریز کے لئے غیر ملکی کمپنی سے پیشگی معاہدہ کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز میں ڈی آر ایس کیوں نہیں آسکا اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

The post ہوم سیریز میں ڈی آر ایس نہ ہونا انتظامی کمزوری ہے، چیئرمین پی سی بی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email