باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی گئی ہے۔

ذرائع اینٹی نارکوٹکس فورس کا کہنا ہے کہ مسافرپشاور کا رہائشی تھا، دوران تلاشی مسافر کا سامان مشکوک پایا گیا ، مسافر کے سامان سے 3 کلو آئیس منشیات برآمد کر لی گئی ہے، مسافر نجی ائیر لائین کی پرواز سے دوبئی جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ دوران سرچ مسافر سے منشیات برآمد کی گئی ، ملزم کو گرفتار کر کے منشیات قبضے میں لی گئی ہیں جبکہ مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

The post باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email