گوجرہ: پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 3 ملزم گرفتار

صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل گوجرہ کے پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی ہے، جس سے 3 ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل گوجرہ میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی وجہ سے ملزمان کے قبضہ سے 60لیٹر شراب،30بور پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سلامت،حسن اور دانش شامل ہیں۔

پولیس ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ پولیس کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی تحصیل گوجرہ میں جرائم کے علاوہ زیادتی اور تشدد کے واقعات  میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کی روک تھام کیلئے پولیس مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہے۔

The post گوجرہ: پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، 3 ملزم گرفتار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email