شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برسائے گا، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں موسم آج بھی شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق شہر میں بارش کا آج کوئی امکان نہیں ہے تاہم شام سے موسم تبدیل ہوگا اور گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ دو  روز قبل کراچی میں شام ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش بھی ہوئی تھی ، بارش کے بعد شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوگیا تھا۔

ملیر، اسٹیل ٹاون، گلشن حدید، ایئر پورٹ، گڈاپ، کورنگی، لانڈھی ، شادمان ٹاون ، فیڈرل بی ایریا ، بنارس ، سرجانی ٹاون اورنگی ٹاون نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی تھی۔

The post شہر قائد میں آج بھی سورج آگ برسائے گا، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email