سوات میں موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم، 3 افراد شدید زخمی

سوات میں موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم کی وجہ سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سوات شہر کے کوٹ چارباغ  میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل اور موٹر کار  کے درمیان تصادم ہو گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی وجہ سے 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 سوات کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا ہے۔

The post سوات میں موٹر سائیکل اور گاڑی کے درمیان تصادم، 3 افراد شدید زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email