سکھر میں نجی ہسپتال کے باہر فائرنگ کا معاملہ

سکھر میں نجی ہسپتال کے باہر فائرنگ کا معاملہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کے نجی ہسپتال میں ایک فرد نے گھس کر فائرنگ کی جس سے کچھ افراد زخمی جبکہ کچھ جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا شکار ہو کر 2 افراد جان بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے دو افراد کے قتل اور دو افراد کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم ذوالفقار جتوئی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کی ہدایت پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش اور حملے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

The post سکھر میں نجی ہسپتال کے باہر فائرنگ کا معاملہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email