سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ جاری

سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے آئے مزید 14 مسافروں کا کورونا مثبت آگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  مسافر سعودی ایئر کی پرواز SV700 کے ذریعے سعودی عرب سے کراچی پہنچے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے، 14 مسافروں کے کورونا وائرس مثبت آنے پر محکمہ صحت سندھ کے قرنطینہ سینٹر بھیج دیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ  4 دن کے دوران سعودی عرب سے کراچی آنے والے 50 سے زائد مسافروں میں کورونا وائرس مثبت آیا ہے۔

The post سعودی عرب سے کراچی آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email