جنازے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، 6 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی

لوئر دیر میں جنازے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہونے کی وجہ سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لوئر دیر کے علاقے طورمنگ درہ میں پیش آیا جہاں جنازے میں دو فریقین کے درمیان لڑائی ہو گئی اور لڑائی میں فائرنگ کی وجہ سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ آراضی کے تنازع کے بعد شروع ہوئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ لڑائی کے دوران علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

The post جنازے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ، 6 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email