واپڈا کے منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور معاونت کریں گے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہٰی نے کہا ہے کہ وزارتِ آبی وسائل واپڈا منصوبوں کی بروقت تکمیل میں بھر پور معاونت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہٰی نے واپڈا ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وفاقی وزیر کو واپڈا کے زیرِ تعمیر منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہٰی نے واپڈا منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے آبی وسائل کا فروغ ناگزیر ہے، وزارتِ آبی وسائل واپڈا منصوبوں کی بروقت تکمیل میں بھر پور معاونت کرے گی۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الہٰی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا پانی اور پن بجلی کے 10 منصوبے تعمیر کر رہا ہے، پانی اور پن بجلی کے یہ منصوبے 2023 سے 2028 کے دوران مرحلہ وار مکمل ہوں گے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کا کہنا تھا کہ زیرِ تکمیل منصوبوں سے پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت بڑھ کر 24 ملین ایکڑ فٹ ہو جائے گی، منصوبوں کی تکمیل سے پن بجلی کی پیداواری صلاحیت 9400 میگاواٹ سے بڑھ کر 18000 میگاواٹ ہوجائے گی۔

The post واپڈا کے منصوبوں کی تکمیل میں بھرپور معاونت کریں گے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email