فواد چوہدری اور فرخ حبیب سے پی بی اے،اے پی این ایس کے نمائندوں کی ملاقات

فواد چوہدری اور فرخ حبیب سے پی بی اے،اے پی این ایس کے نمائندوں کی ملاقات

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب سے پی بی اے،اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی ایف یو جے اور ایمنڈ کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ،پی بی اے، اے پی این ایس، سی پی این ای، پی ایف یو جے، ایمنڈ اور وزارت اطلاعات کے نمائندوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

کمیٹی میں فیک نیوز بالخصوص سوشل میڈیا پر جعلی خبروں ،میڈیا ورکرز کے حقوق سمیت قوانین و ریگولیٹری فریم ورک کی مزید بہتری جیسے معاملات زیر بحث آئے۔

The post فواد چوہدری اور فرخ حبیب سے پی بی اے،اے پی این ایس کے نمائندوں کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email