عمر شریف کی فن کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، اداکار راشد محمود

سینیئر اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ عمر شریف کی فن کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر اداکار راشد محمود نے کامیڈین عمر شریف کے حوالے سے بیان میں کہا کہ حکومت کو عمر شریف کی جلد امریکہ منتقلی کے لیے اقدامات تیز کرنا چاہیئے۔

سینیئر اداکار راشد محمود کا کہنا تھا کہ اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب کے عمر شریف کے علاج کے لیے امریکہ میں انتظامات کرنے پر ہم فنکار شکریہ اداکرتے ہیں، دعا ہے اللہ عمر شریف کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

The post عمر شریف کی فن کے لیے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، اداکار راشد محمود appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email