شاہدرہ میں لڑکیوں کو حراسا کرنے کے کیس بڑھنے لگے

شاہدرہ میں لڑکیوں کو حراسا کرنے کے کیس دن بدن بڑھنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ راوی پل پر صحافی اینکر پرسن کو ہراساں کیا گیا، صحافی خاتون کو ہراساں کرنے پر تھانہ میں درخواست دی گئی، صحافی خاتون رکشہ میں شاہدرہ سے دفتر ڈیوٹی پر جا رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدرہ راوی پل پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے رکشہ رکا اور آوارہ موٹرسائیکل سوار لڑکوں نے لڑکی دیکھ کر حراسا کرنا شروع کردیا، رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ میں نے لڑکوں کو منع کیا جس پر لڑکوں نے میرے ساتھ بھی گالی گلوچ کی اور میری جان لینے کی دھمکیاں دینے لگے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

The post شاہدرہ میں لڑکیوں کو حراسا کرنے کے کیس بڑھنے لگے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email