کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک

شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش اور تیز ہوا کے دوران حفاظتی نقطہ نگاہ سے زیادہ سے زیادہ 80 فیڈرز متاثر ہوئے، جن میں کلیرنس کے بعد زیادہ تر کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق اس وقت قریبا 1900 فیڈرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جارہی ہے، کے ای کا  عملہ مستقل طور پر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں سے درخواست کی کہ بارش کے دوران اور بعد میں حفاظتی اقدامات کے تحت بجلی کی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں شام ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، بارش کے بعد شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوگیا، بارش سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔

ملیر، اسٹیل ٹاون، گلشن حدید شارع فیصل، ایئر پورٹ، گڈاپ، کورنگی، لانڈھی ، شادمان ٹاون ، فیڈرل بی ایریا ، بنارس ، سرجانی ٹاون اورنگی ٹاون نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں موجود ہوا کا کم دبا و ہے جس کے باعث کراچی میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے کل صبح تک ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی  ہے۔

The post کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email