بھارت کے سفید جھوٹ اور بے بنیاد الزامات مضحکہ خیز ہیں،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت کے سفید جھوٹ اور بے بنیاد الزامات مضحکہ خیز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت کے نام نہاد  پاکستان سے منسلک دہشت گردوں کو پکڑنے کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت ماضی میں ایسے الزامات عائد کرتا رہا ہے جو بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات کو ای ڈس انفو لیب بے نقاب کرچکا ہے،بھارت ایسے الزامات سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے فالس فلیگ آپریشن، جعلی مقابلوں اور جعلی آپریشنز نے سب عیاں کردیا ہے۔

The post بھارت کے سفید جھوٹ اور بے بنیاد الزامات مضحکہ خیز ہیں،ترجمان دفترخارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email