جس حلقے سے انتخاب جیتا اس میں خراب کارکردگی کی گنجائش نہیں ہے ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس حلقے سے 2018 میں انتخاب جیتا اس میں خراب کارکردگی کی گنجائش نہیں ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چوہدری نے ملاقات کی جس میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں کنٹوٹمنٹ بورڈز میں شکست پر وزیر اعظم خفا ہوئے اور ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات تک کمی اور کوتاہیوں کو دور کیا جائے ، کارکنوں کو نچلی سطح تک منظم کیا جائے۔

وزیراعظم ہاؤس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام تک پہنچایا جائے۔

The post جس حلقے سے انتخاب جیتا اس میں خراب کارکردگی کی گنجائش نہیں ہے ، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email