علاقائی تجارت میں این ایل سی دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے، وفاقی وزیر پلاننگ

وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر نے کہا ہے کہ علاقائی تجارت میں این ایل سی دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر کی زیرِ صدارت این ایل سی بورڈ کا 64 واں اجلاس ہوا جس میں کوارٹر ماسٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، ڈی جی این ایل سی میجر جنرل یوسف جمال اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں این ایل سی کے انتظامی، مالیاتی اور آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں کہا گیا کہ 2018 سے 2019 میں 457 گاڑیوں کا فلیٹ 2021ء میں 900 تک پہنچ چکا تھا، این ایل سی علاقائی کمرشل تجارت میں متحرک اور کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ رواں ماہ کے آخر تک پاکستانی مصنوعات براستہ ایران ترکی اور آذر بائیجان پہنچیں گی۔

اسد عمر نے کہا کہ علاقائی تجارت میں این ایل سی دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے۔

وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر نے علاقائی تجارت میں این ایل سی کے کردار کو سراہا اور ایم ایل ون منصوبے میں باربرداری کے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

The post علاقائی تجارت میں این ایل سی دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے، وفاقی وزیر پلاننگ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email