بے بنیاد الزامات لگانا اپوزیشن کاوطیرہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات لگانا اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والے یہ عناصر ہوش کے ناخن لیں۔

سردارعثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ بے بنیاد الزامات لگانا اپوزیشن کاوطیرہ ہے، اپوزیشن نے ماضی میں اقتدار کو عوام کی خدمت کی بجائے ذاتی بینک بیلنس بڑھانے کے لئے استعمال کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ عوام کے مسترد شدہ عناصر ہیں جنہیں قوم بخوبی جانتی ہے، افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

سردارعثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا وجودعملی طورپرختم ہوچکا ہے، پی ڈی ایم کے پاس نہ کوئی حکمت عملی ہے اور نہ کوئی ایجنڈا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، پاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کا خواب حقیقت میں بدل رہاہے ، بے آسرا اور غریب لوگوں کا خیال رکھنا بہت بڑی نیکی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے کبھی لاچار طبقے کی فلاح کے بارے میں نہ سوچا، نہ کچھ کیا ۔ سابق حکمرانوں نے کمزور طبقے کی فلاح کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بے آسرا طبقے کا سہارا بنی ہے ، لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دور دراز علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہان تھا کہ پناہ گاہوں اور لنگر خانو ں کا قیام بے آسرا طبقے کیلئے عمل میں لایا گیا ہے، لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کا قیام فلاحی مملکت کی جانب بڑھتا ہوا قدم ہے۔

The post بے بنیاد الزامات لگانا اپوزیشن کاوطیرہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email