شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سندھ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ نے بلدیاتی اداروں، محکمہ پبلک ہیلتھ اجینئرنگ، سندھ سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ، کراچی واٹر بورڈ، واسا کے عملے کو بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ، تمام عملہ اور افسران ہر قسم کی صورت حال کے لئے تیار رہیں۔

سید ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں کی مکمل نگرانی کریں پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری نکاس کا انتظام کیا جائے جبکہ تمام مشینری، ایکوپمنینٹ اور گاڑیاں بھی تیار رکھی جائیں۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ برساتی نالوں کے حساس مقامات اور چوکنگ پوائنٹس کی نگرانی کی جائے جبکہ پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کے متبادل  انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ نکاسی آب میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

یاد رہے کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ کراچی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں شام ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، بارش کے بعد شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوگیا، بارش سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔

ملیر، اسٹیل ٹاون، گلشن حدید شارع فیصل، ایئر پورٹ، گڈاپ، کورنگی، لانڈھی ، شادمان ٹاون ، فیڈرل بی ایریا ، بنارس ، سرجانی ٹاون اورنگی ٹاون نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں موجود ہوا کا کم دبا و ہے جس کے باعث کراچی میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے کل صبح تک ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی  ہے۔

The post شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سندھ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email