اوکاڑہ میں خواتین چور گینگ سرگرم

 اوکاڑہ میں خواتین چور گینگ سر گرم،ایک ہی دن میں دو شاپنگ سینٹرز پر واردات کی مگر ہوم مارٹ پر چورنیاں پکڑی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  شاپنگ کرنے کے بہانے سے آئی خواتین چوری کرتے ہوئے کیمرے کے ریڈار پر آ گئی ، ہوم مارٹ میں خواتین کی چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج بول نیوز نے حاصل کر لی۔

فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے چور خواتین کس طرح چیزیں اپنے لباس میں چھپا رہی ہیں ۔

ہوم مارٹ مالکان نے کیمرے کی مدد سے چور خواتین سے اپنا مال واپس نکلوا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تھانہ اے ڈویزن پولیس نے موقع پر پہنچ کر چور خواتین کو حراست میں لے لیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

The post اوکاڑہ میں خواتین چور گینگ سرگرم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email