مجھے بلوچستان میں عدم اعتماد کا علم نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے بلوچستان میں عدم اعتماد کا علم نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب بیس سال پہلے  طالبان  حکومت  تھی ، اس وقت افغانستان  چائنہ روس کی دلچسپی نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چائنہ کی دلچسپی واضح طور پر سامنے آگئی ہے ، خطے پر امریکہ کے  کوئی سیاسی  اثرات نہیں کہ وہ شکست کے بعد ہم پر شرائط لگائے ، جنگ تو  مغربی معیارات پر  ہے کہ ہم مغربی معیارات تسلیم کریں ، ہمارے اسلامی معیارات نہایت محترم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ انسانی حقوق کے لیے اسلام کا کوئی ثانی نہیں ہے ، کنٹونمنٹ ہو یا بلدیاتی الیکشن ہو ہماری اس سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ، جمعیت علمائے اسلام کا مطالبہ عام الیکشن ہے ، بلدیاتی الیکشن ہمارا موضوع نہیں ہے۔

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے کہا کہ الیکشن کمیشن دھاندلی کا منصوبہ ہے۔

.

The post مجھے بلوچستان میں عدم اعتماد کا علم نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email