سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 394 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ  13 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 772 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 394 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں16 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1803 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 168.94 سے بڑھ کر 169.12 روپے  پر بند ہوا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار میں منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم 174 پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 47 ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کا 100 انڈیکس 174پوائنٹس کی کمی سے 46ہزار716پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طورپر 387 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 228 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 132 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

The post سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email