افغانستان وومن فٹ بال ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم افغانستان وومن فٹ بال ٹیم کو افغانستان سے طورخم بارڈر آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے پاس مستند افغان پاسپورٹ اور پاکستان کا ویزا موجود تھا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ   افغانستان وومن فٹ بال ٹیم کا استقبال پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نعمان ندیم نے کیا۔

The post افغانستان وومن فٹ بال ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،فواد چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email