ایس ایم ایز کو سیپشل اکنامک زون میں شمولیت دی جائی گی، خسرو بختیار

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ ایس ایم ایز کو سیپشل اکنامک زون میں شمولیت دی جائی گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کے زیرِ صدارت ایس ایم ایز سٹیک ہولڈرز کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں مجوزہ نیشنل ایس ایم ای پالیسی  پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ایس ایم ایز کے فروغ کیلئے فنانسگ، ٹیکس مراعات اور ریگولیٹری فریم ورک کو آسان بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز کا ملکی معاشی ترقی کیلئے کلیدی کردار ہے ، کاروبار میں خواتین کی شراکت کو مزید فروغ دینے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی ، ایس ایم ایز کاروبار کو بڑھانے کیلئے ضمانت کے بغیر قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ ایس ایم ایز کی ترقی بےروزگاری و غربت میں خاتمے کیلئے معاون ثابت ہو گی ، چھوٹےاور درمیانے کاروبار کی فنانسگ کیلئے ایس ایم ای ڈویلپمینٹ فنڈ بھی تشکیل دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستانی کاروباری افراد کو گلوبل مارکیٹ میں رسائی حاصل کرنے کیلئے معاونت کی جائے ، ایس ایم ایز میں لیبر فورس کو فروغ دینے کے لیے ہیومن ریسورس منیجمنٹ پر زور دیا جائے گا۔

The post ایس ایم ایز کو سیپشل اکنامک زون میں شمولیت دی جائی گی، خسرو بختیار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email