لاہور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 470 ہزار لیٹر بیوریجز تلف کرلی گئی

لاہور میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی کے دوران 470 ہزار لیٹر بیوریجز تلف کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور  کے لنک روڈ پر جعلی بوتلیں بنانیوالے یونٹ پر چھاپہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کی ہے، کارروائی کے دوران کیمیکلز،کھلے ممنوعہ اور رنگوں سے تیار 25 ہزار470 لیٹر بیوریجز کوتلف کرلیا گیا ہے۔

ذرائع 50کلولیبلز،مکسنگ مشین، فلنگ مشین اور 80 کلو فلیورز اور کھلے رنگ تلف کرلیا گیا ہے۔

 اس ضمن میں لاہور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران ممنوعہ اور مضر صحت کیمیکلزکے استعمال سے جعلی بوتلیں تیار کی جارہی تھیں۔

لاہور فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ نے بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران معروف برانڈ زکے جعلی لیبلزاورپیکنگ کی بھاری مقدار برآمد کرلی گئی ہے جبکہ خام مال ریکارڈ عدم موجود پایا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا ہے کہ صحت دشمن عناصر منافع خوری کیلئے معروف برانڈز کے لیبلزاور غیر معیاری پانی کا استعمال کرتے ہیں، عوامی شکایات کی مدد سے جعلی بوتلیں تیار کرنیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مضر کیمیکلزاور فلیورز سے تیار شدہ بیوریجزانسانی صحت کیلئے متعدد بیماریوں کا باعث بنتی ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ گردونواح میں جعلسازی کرنیوالے افراد کیخلاف فوڈاتھارٹی کواطلاع دیں، صوبہ بھر میں صحت بخش اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

The post لاہور: فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 470 ہزار لیٹر بیوریجز تلف کرلی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email