وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ختم ہوگیا

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت  اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے کیلئے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری منظور کر لی گئی ہے اور ایراء کے لئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظور بھی دے دی ہے۔

اس کے علاوہ پی آئی اے کو کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کو سال 2021-22 کے دوران گندم کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی ہے۔

The post وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ختم ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email