ہمارے خلاف ڈس انفارمیشن سیل سے مہم چلائی جارہی ہے ، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہمارے خلاف ڈس انفارمیشن سیل سے مہم چلائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک بے حسی کا معاملہ کل سے چل رہا ہے ، آج سے تین روز قبل اجلاس میں وزیرتعلیم سے میں نے ڈیسکوں کا پوچھا ، وزیرتعلیم نے سمجھا شاید میں نے گھر کا حساب مانگ لیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرتعلیم نے سوال کو اہمیت نہیں دی ، یہ ہم ٹیکس پیئر کا پیشہ ہے، انہوں نے جواب نہیں دیا تو میں ڈیسک کندھے پر رکھ کر لے آیا، اس اہم اشو پر میڈیا کا شکر گزار ہوں، ملیر ایکسپریس وے پر بھی ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آچکی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ تھرپارکر کے آر او پلانٹ میں کرپشن ہورہی ہے ، اربوں روپے کی کرپشن آر او پلانٹ سے کی ہے، ڈیسک والا معاملہ ہم نہیں چھوڑیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 10 ہزار  اسکول بند کیے جارہے ہیں ، ایک کلین شیو وزیر کو میدان میں اتارا گیا، دو دو گاڑیاں رکھتے ہیں، ڈاکٹر رضوان منشیات دے تو کہتے ہیں ڈاکٹر رضوان کو نہیں چھوڑوں گا، آئی جی کلیم امام نے کہا تو انہیں پی پی آئی جی کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سعید غنی کاریگر وزیر ہیں، ساڑھے تین فٹ والی ڈیسک سندھ حکومت 23 ہزار کی لے رہی ہے، 6 فٹ کی ڈیسک 29 ہزار میں خرید رہے ہیں ، مسٹر کلین کو نیب بلاتی ہے تو وہ دھرنے کے ڈرامے کرتے ہیں، 3 ارب کا ٹیکہ مراد علی شاہ نے سعید غنی سے لگوایا ، ایک موچھوں والے ایم این اے کے بیٹے اس میں شامل ہیں، ان کا پیسہ بلاول ہاؤس میں جاتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گرین لائین کی 40 بسیں پورٹ پر پہنچ جائیں گی، گرین لائین کا بڑا حصہ مکمل ہوچکا ہے، گرین لائین بسز کراچی کو ملنے جارہی ہیں، مرتضٰی وہاب کوسٹل ڈولپمینٹ کے وزیر رہے ہیں، مرتضیٰ وہاب نے کوئی ایک کوسٹ ڈولپمینٹ کی ہو تو بتادیں۔

The post ہمارے خلاف ڈس انفارمیشن سیل سے مہم چلائی جارہی ہے ، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email