پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام سے فراڈ کیا ہے ، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام سے فراڈ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کوئی ایک میگا پراجیکٹ بتا دیں جسکا کام شروع کیا ہو۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی والے باہر نہیں نکل سکیں گے، 90 روز میں تبدیلی کا دعویٰ کرنے والوں نے کچھ نہیں کیا، مہنگائی نےعوام کی کمر توڑ دی ہے، معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی، 50 لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں جیسے جھوٹ بولے گئے ہیں، کون سا جھوٹ اور فراڈ ہے جو ٹولے نے عوام سے نہیں کیا؟

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے مزید کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام سے فراڈ کیا ہے، ن لیگ عوام کے ساتھ مضبوط رابطے قائم کرے گی۔

The post پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام سے فراڈ کیا ہے ، رانا ثنا اللہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email