ملک میں کورونا کی صورتحال قدرے بہترہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں کورونا کی صورتحال قدرے بہترہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا اعداد و شمار سے متعلق برطانیہ کے اعتراضات مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے جو ڈیٹا مانگاتھا فراہم کر دیا گیا ہے ، کورونا سے متعلق پاکستان کے اعداد و شمار پر کسی صورت شک نہیں کیا جا سکتا ، پاکستان کا کورونا سے متعلق ڈیٹا درست ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہر ملک کی اپنی چوائس ہوتی ہےکہ تھریڈ سے کیسے نمٹنا ہے ، کچھ شہروں میں زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ملک میں وافر مقدار میں کورونا ویکسین موجود ہے ، برطانیہ ریڈلسٹ کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کر رہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صحت سہولت پروگرام کا مقصد انشورنش پروگرام ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام اس لیے بنایا گیا ہے تا کہ مریضوں کو پرہشانی نہ ہو، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر صحت سہولت پروگرام گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے مستقل رہائشیوں کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دسمبر 2021 تک اسلام آباد اور گلگت کے رہائشیوں کو دیے جائے گے، اس اسکیم سے علاج معالجے کا معیار بھی بلند ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ ہر شخص ہر خاندان اس پروگرام سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

The post ملک میں کورونا کی صورتحال قدرے بہترہے ، ڈاکٹر فیصل سلطان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email