پاکستان میں ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی، این سی او سی

پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی ڈوزلگوانےوالےافرادکی تعداد 7کروڑ ہو گئی ہے ، گزشتہ روزملک میں8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی، اب تک7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔

واضح ہےکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سےنیچے آگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 714 کیسز سامنے آئے ہیں، 73 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 10 ہزار 923 مریض شفایاب ہو گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 7 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 77 ہزار 532 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 122 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 8 ہزار 339 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہفتےمیں 2دن جمعہ اور ہفتہ تجارتی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس،ویکسی نیشن سینٹرز،ادویات، دودھ کی دکانیں ، تندور،ٹائرپنچرکی دکانیں کھلی رہیں گی تاہم ان ڈور تقریبات پر پابندی ہوگی اور آؤٹ ڈورتقریبات میں زیادہ سے زیادہ 400 افراد کی شرکت کی اجازت ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں میں نرمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ہفتے میں تین دن نصف حاضری کی پالیسی برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق منتخب شہروں کےعلاوہ ملک بھرمیں 2سیف ڈےجمعہ اور اتوار ہوں گے، باقی شہروں میں تجارتی و کاروباری مراکز ہفتے میں ایک دن بند رہیں گے۔

The post پاکستان میں ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی، این سی او سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email