بلاول زرداری اور ان کے حواریوں نے سندھ کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے، صوبائی وزیر

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری اور ان کے حواریوں نے سندھ کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں بدانتظامی، کرپشن اور نااہلی عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بزدار حکومت کی کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر ہے، بلاول زرداری آپ کو اجڑا ہوا کراچی اور سندھ نظر نہیں آتا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کے ہر ضلع میں یکساں ترقی ہورہی ہے، بلاول زرداری کو جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سندھ کو بے دردی سے لوٹنے والے یہ عناصر دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں، سندھ کے چپے چپے کو لوٹنے والے کس منہ سے پنجاب کی بات کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا ہے کہ بلاول زرداری آپ کی دال پنجاب میں نہ گلی ہے اور نہ ہی آئندہ گلے گی، بلاول زرداری اس باپ کا بیٹا ہے جسے پاکستان کا بچہ بچہ مسٹر 10 پرسنٹ سے جانتا ہے، مسٹر 10 پرسنٹ اور ان کا پورا ٹبر کرپشن کی بہتی گنگا میں اشنان کرتا رہا ہے۔

The post بلاول زرداری اور ان کے حواریوں نے سندھ کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے، صوبائی وزیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email