روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے تجارتی خسارہ ہے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے تجارتی خسارہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اصل مسئلہ معاشی پالیسی اور اقتصادی صورتحال ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تجارتی خسارے میں جب اضافہ ہوگا تو ڈالر ریٹ بڑھے گا۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج جمہوریت کا عالمی دن ہے، حکومت جمہوریت اور جمہوری اداروں کے ساتھ تصادم ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جرمنی و دیگر ممالک کے مطابق ای وی ایم کامیاب نہیں ہو سکتا، ای وی ایم ٹریبونل میں مسائل کا سامنا ہوگا، ای وی ایم کے ذریعے کسی کی رازداری نہیں رہے گی۔

شیری رحمان نے کہا تھا کہ حکومت اداروں پر تنقید کے نشتر برسا رہی ہے، ایسی ووٹنگ مشین مسلط کی جارہی ہے جو اتنی آبادی والے ملک میں نہیں چل سکتی، حکومت نے ایوان صدر میں بھی الیکشن کمیشن سے سخت زبان استعمال کی، حکومت لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا نہیں دینا چاہتی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مزید کہا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن سے اپنے خدشات کا اظہار کرنے آئے تھے، یہ واضح ہے کہ ہم نہیں جیت رہے تو کسی کو جیتنے بھی نہیں دے گے، الیکشن کروانا حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

The post روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے تجارتی خسارہ ہے، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email